ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی پی آئی نے کہا، بائیں محاذ کو تریپورہ انتخابات میں ملے گی جیت

سی پی آئی نے کہا، بائیں محاذ کو تریپورہ انتخابات میں ملے گی جیت

Thu, 01 Mar 2018 00:14:11    S.O. News Service

حیدرآباد ،28؍ فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سی پی آئی کے جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے ان دو ایگزٹ پول پر آج شک کا اظہار کیا جن میں تریپورہ میں بی جے پی کے جیتنے کی بات کہی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بائیں محاذ کو تریپورہ میں اپنی جیت کا یقین ہے۔اس کا ذکر کرتے ہوئے کہ بہار اور دہلی اسمبلی انتخابات کے دوران کچھ ایگزٹ پول غلط ثابت ہوئے تھے، ریڈی نے کہا کہ انہیں شمال مشرقی ریاست میں انتخابات کے بعد ہوئے سروے کو لے کر شک ہے۔انہوں نے ذکر کیا کہ ایک ایگزٹ پول میں بی جے پی-آئی پی ایف ٹی اتحاد کو 51 فیصد ووٹ ملنے کی بات کہی گئی ہے، جبکہ دوسرے میں بائیں محاذ کو 45-46فیصد ووٹ ملنے کی بات کہی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصد میں معمولی فرق ہے۔ریڈی نے یہ بھی کہا کہ سی ووٹر ایگزٹ پول میں بائیں محاذ کو اولیت دی گئی ہے۔سی ووٹر کے ایگزٹ پول میں کہا گیا ہے کہ تریپورہ میں کانٹے کی ٹکر ہے۔سی پی ایم کو 44.3 فیصد ووٹوں کے ساتھ 26 سے 34 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کو 42.8فیصد ووٹوں کے ساتھ 24 سے 32 سیٹ مل سکتی ہیں۔کانگریس کو 7.2 فیصد ووٹوں کے ساتھ تقریبا دو سیٹ ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ریڈی نے کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ تریپورہ میں بی جے پی جیت سکتی ہے۔ہمیں پورا یقین ہے کہ بایاں محاذ جیتے گا۔تریپورہ اسمبلی کی 60 میں سے 59 سیٹوں کے لئے 18فروری کو پولنگ ہوئی تھی۔اس ماہ کے شروع میں سی پی ایم امیدوار رامیدر نارائن دیب برما کے انتقال کی وجہ سے چارلام سیٹ پر الیکشن نہیں ہو سکا۔اس سیٹ پر اب 12 مارچ کو پولنگ ہوگی۔


Share: